پاکستان

سندھ حکومت بلاول بھٹو کے طالبان مخالف خطاب پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، حسینی فورس

bilawal hussainiحسینی فورس پاکستان کے مرکزی ترجمان اشتر رضا اشتر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش سندھ میں منعقدہ مرکزی اجتماع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے طالبان سمیت دیگر تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کیخلاف خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر عمل کرے۔ اپنے بیان میں اشتر رضا اشتر نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت کو نصیحت کرنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بھی تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف فی الفور کارروائی کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا گڑھی خدا بخش میں اسلام و پاکستان دشمن دہشتگرد عناصر کو للکارنا جبکہ دوسری جانب خیرپور میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو پُرامن محب وطن عوام کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ دینا سندھ حکومت کا کھلا تضاد ہے، جس کا بلاول بھٹو فوری نوٹس لیتے ہوئے پارٹی صفوں سے دہشتگروں اور طالبان سرپرستوں کو نکال باہر کریں۔

اشتر رضا اشتر نے کہا کہ بلاول بھٹو خیرپور میں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کو نااہل وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیجانب سے جلسہ کی اجازت دینے اور خیرپور میں شرپسندی کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ خیرپور میں دہشتگردوں کی جانب سے فرقہ وارانہ، دل آزار،شرپسندی اور دہشتگردی پر مبنی خطاب پر اپنی سندھ حکومت کو ایف آئی آر کاٹنے کارروائی کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت دہشتگردوں کے خلاف اپنے نظریات کو عملی جامع پہنائے۔ مرکزی ترجمان حسینی فورس نے مزید کہا کہ سندھ بالخصوص شہر کراچی میں پی پی پی دور حکومت میں شیعہ اکابرین، پروفیسرز، بینکرز، تاجر، وکلاء، علماء کرام، ذاکرین سمیت دیگر شعیہ مسلمانوں کو قتل کیا گیا لیکن آج وادی مہران میں قاتل آزادانہ جلسے کر رہے ہیں۔ اشتر رضا اشتر نے کہا کہ پُرامن اور محب وطن اہل تشیع مسلمانوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو ہر ایف آئی آر وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے اور تکفیری دہشتگردوں کو فنڈنگ کرنے والے سعودی عرب کے خلاف درج کرائیں گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button