پاکستان

حکومت مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھ رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

bilawalBhuttozardariلاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں جہالت کے اندھیرے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ آنکھوں والے مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھ رہے ہیں۔

گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنتے ہوئے دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں اگر ذوالفقار علی بھٹو ہوتے تو یہ حال نہ ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ اس سورج کو بجھا دیا گیا جس کا مقصد ہمیں اندھیروں میں رکھنا تھا۔

جہالت کے اندھیرے آج اتنے بڑھ چکے ہیں کہ آنکھوں والے مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھ رہے ہیں۔ ہمیں جہالت کے اندھیروں کی نہیں بلکہ روشنی کی ضرورت ہے۔ مذاکرات کرنے والوں نے پہلے بھی دھوکا دیا اور اب بھی دھوکا دیا جارہا ہے لیکن دہشت گرد سن لیں ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ابھی زندہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہر طرف بے یقینی ہے۔ ایک طرف دہشت گرد ہیں جو ہم سے ہماری شناخت پہنچان اور ہمارا وجود تک چھین لینا چاہتے ہیں، دوسری طرف ہماری تہذیب اور معیشت دم توڑ رہی ہے جب کہ سیاست ذاتی مفادات تک محدود ہوچکی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین نے کہا کہ حکومت پرائیویٹائزیشن کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی تیاری کرہی ہے، یہ منصوبہ پراویٹائزیشن کا نہیں بلکہ پرسنلائزیشن کا ہے جو ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اگر دہشتگردوں نے کسی اقلیت پر حملہ کیا تو بلاول اور بھٹو کے جیالے اور کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button