پاکستان

سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کردے، پیر معصوم نقوی

masom naqviجمعیت علماء پاکستان نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے شام میں اصحاب رسول کے مزارات کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب، ایران اور شام کی حکومتوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ آستانہ عالیہ حسینی مجددی میں عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ مزارات اصحاب و اہل بیت رسول شعائراللہ اور اسلام کے مراکز ہیں۔ ان کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزارات پر حملوں پر وزارت خارجہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اہلبیت و صحابہ کرام کے مزارات مسمار کرنے والوں کی بجائے پاکستانی قوم کی ترجمانی کرے اور شام کے سفیر کو طلب کرکے پاکستانی عوام کے مجروح اور رنجیدہ جذبات سے آگاہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button