پاکستان

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ سے ملاقات

rana sanullaشیعہ علماء کونسل کے وفد نے آج لاہور میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں نائب صدر علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ سید حسن رضا، توقیر بابا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں شیعہ رہنمائوں نے وزیر قانون سے بعض اضلاع میں علماء کے داخلے پر محرم الحرام کے دوران لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ علماء معاشرے میں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا قیام کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اولین ترجیح رکھتا ہے، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن قائم ہو اور اس میں علماء کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علماء پر اضلاع میں داخلے کی پابندی ہے، اس حوالے سے حکومت غور کرے گی کہ ان کو اجازت دینے سے امن کو تو کوئی خطرہ نہیں اور اس کے بعد ہی پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button