پاکستان

ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ پاک ایران گیس منصوبے میں رکاوٹ ہے، سنی اتحاد کونسل

sicاہلسنت والجماعت نامی جماعت کا اہل سنت سے دور کا بھی تعلق نہیں، منفی سرگرمیوں کی وجہ سے حکومت سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دے چکی ہے، اب وہ اکثریتی مکتبہ فکر کا نام استعمال کرکے انہیں بدنام کر رہی ہے، حکومت اور عدلیہ کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر کام کرنے اور انکی بیرونی فنڈنگ روکیں، کالعدم جماعتیں ہر شہر میں اپنا پرچم اور نظریہ پاکستان کے نام پر پروگرام اور ریلیاں کر رہی ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکومت اپنے ہی ملک میں ملک دشمنوں کی مہمان بنی ہوئی ہے، سمیع الحق کا بریگیڈ بنا کر طالبان سے لڑنے کا بیان انکی اپنے شاگردوں سے محبت کی عکاسی کرتا ہے، سمیع الحق اپنے ناخلف بیٹوں کو امن کے لئے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کریں، ہشت گردوں سے مذاکرات ماورائے آئین اور غیر قانونی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی (میڈیا سیل) کے ترجمان ارشد مصطفائی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سمیع الحق کا بریگیڈ بنا کر طالبان سے لڑنے کا بیان دراصل دھمکی ہے، رضا رومی پر حملہ حق و صداقت کی آواز دبانے کی سازش ہے، سمیع الحق بتائیں وہ قوم کو طالبان سے خوفزدہ کرکے کس کی خدمت کر رہے ہیں۔ امریکہ مسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ جعلی شیر دہشت گردوں کے سامنے ڈھیر ہوچکے ہیں۔ ڈالر نیچے اور بجلی اوپر چلی گئی ہے، حکومت مدرسہ ریفارمز کے نام پر امریکہ اور یورپی یونین سے ملنے والے تیرہ ارب روپے کا حساب قوم کے سامنے پیش کرے اور حکمران قوم کو بتائیں کہ تیرہ ارب روپے کون سے مدارس کی ریفارمز پر خرچ ہوئے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ پاک ایران گیس منصوبے میں رکاوٹ ہے۔ امریکہ طالبان کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور اسلام کو بدنام کر رہا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کی مداخلت سے اہلسنّت سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ شام اور بحرین کے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کو قومی اداروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ نجکاری مزدوروں اور محنت کشوں پر ڈرون حملہ ہے۔ حضرت خواجہ اویس قرنیؓ اور حضرت عمار یاسرؓ کے مزارات پر حملے کرنے والے یزید کے پیروکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سزائے موت کے حوالے سے رپورٹ گمراہ کن ہے، طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے 82 ہزار شہداء کے خون کا بدلہ لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے، ہم بے حس حکمرانوں سے شہدائے وطن کے لہو کے خون کا حساب مانگتے رہیں گے، فوج کو کمزور اور بدنام کرنا حب الوطنی نہیں، منور حسن کا قاتلوں کو بھائی کہنا افسوسناک ہے، افواج پاکستان کے گلے کاٹنے والے بھائی نہیں باغی اور غدار ہیں، محب وطن اور پرامن اکثریتی مکتبہ فکر پاکستان کی ڈیفنس لائن ہے، خیبر پختونخوا میں 550 سکولوں کو کھنڈر بنانے والے علم کے دشمن ہیں، موجودہ حکمران اقتدار میں رہے تو پورے ملک کو تھر بنا دیں گے، مخصوص خاندانوں نے جموریت اور سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، نظریہ پاکستان کے مخالفین کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی سے قائد اور اقبال کی روح کو تڑپایا جا رہا ہے، یارسول اللہ کہنے والے امن کے علمبردار ہیں، گانگریسی ملا دہشت گردوں کو بچانا چاہتے ہیں، مذاکرات سے امیدیں وابستہ کرنا حماقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button