پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کا گلگت بلتستان میں انتخابات میں حصہ لینے کااعلان پی پی سب سے زیادہ فکر مند

mehdi shah raja nasir abbasشیعت نیوز مانیٹرنگ ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کرنے والی سیاسی و مذہبی شخصیات کے بارے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کو پل پل کی خبریں دی جارہی ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ برسر اقتدار رہنے والی وفاقی سیاسی پارٹیوں کے بارے میں بھی رائے عامہ تبدیل کرانے میں خاصے کامیاب ۔اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے اعلان اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ ناسر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مقامی قائدین کی عوامی رابطہ مہم سے حکمران اور خطے کی حکمران جماعت پیلزپارٹی سب سے زیادہ فکر مند دکھائی دے رہی ہے ۔حکمران پارٹی کے زرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے قائدکی سکردو میں مصروفیات اور تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کرنے والی سیاسی و مذہبی شخصیات کے بارے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کو پل پل کی خبریں دی جارہی ہیں،زرائع کا کنہا ہے وزیر اعلیٰ کو باور کرایا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ تنظیمی معاملات کے بہانے مکتلف علاقوں میں عوامی منصوبوں کے لیے مالی مدد بھی فراہم کررہے ہیں جبکہ صوبائی ھکومت سمیت دیگر برسراقتدار رہنے والیی وفاقی سیاسی پارٹیوں کے بارے میں بھی رائے عامہ تبدیل کرانے میں کامیابی سے مہن چلارہے ہیں۔زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے اسکردو میں اپنے قریبی پارٹی زرائع کومعملات پر گہری نظر رکھنے اور کئی اہم دیگر شخصیات سے مسلسل رابطے میں راہ کر مذہبی جماعتوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو موثر حکمت عملی کے تحت پھیلنے سے روکنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button