پاکستان

کراچی سینٹرل جیل پر طالبان دہشت گردوں کے مسلح حملے کا خطرہ

central jail): خفیہ اداروں کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل پر طالبان دہشت گرد ڈیرہ غازی خآن اور اور بنوں جیل کی طرز پر حملہ کرسکتے ہیں لہذآ حکام نے 66خطرناک قیدیوں کو بیرون شہر منتقل کردیا گیاہے،ان قیدیوں میں سیاسی جماعتوں،کالعدم تنظیموں اورگینگ وار سے تعلق رکھنے والے قیدی شامل ہیں۔ خفیہ اداروں کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل پر طالبان دہشت گرد ڈیرہ غازی خآن اور اور بنوں جیل کی طرز پر حملہ کرسکتے ہیں لہذآ حکام نے 66خطرناک قیدیوں کو بیرون شہر منتقل کردیا گیاہے۔ان قیدیوں میں سیاسی جماعتوں،کالعدم تنظیموں اورگینگ وار سے تعلق رکھنے والے قیدی شامل ہیں۔یہ بات جیل حکام نے سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کو بتائی،فاضل بینچ نے قیدیوں کی سینٹرل جیل کراچی سے خیرپور اور سکھر جیل منتقلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پرسپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی نے اپنے کمنٹس میں عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کئی قیدیوں کے مقدمات بھی متعلقہ شہروں کی عدالتوں میں منتقل کردیئے ہیں تاکہ ان کے خلاف مقدمات کی باقاعدہ سماعت جاری رہے ، انھوں نے بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی پربنوں اور ڈی جی خان کی جیلوں پر ہونے والے حملوں کی طرز پر حملے کا خدشہ ہے،حملہ آور اپنے ساتھیوں کورہا کرانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل کراچی سے 5 سزا یافتہ ملزمان سمیت 66 خطرناک قیدیوں کو بیرون شہر منتقل کردیا گیا ہے،ان قیدیوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور لسانی و سیاسی جماعتوں سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button