پاکستان

سعودی عرب سے دوستی اور ایران سے دشمنی پاکستان کے مفاد میں نہیں، شیریں مزاری

dr mazariپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر لینے کے بعد حکومت نے شام کے حوالے سے پالیسی میں یو ٹرن لے لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے اعجاز احمد چودھری، میاں محمود الرشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ قومی خارجہ پالیسی کی بنیاد ذاتیات کی بجائے اصولوں پر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سعودی عرب سے دوستی اور ایران سے دشمنی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے دوستی کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، امریکا کی جنگ سے باہر نکلنے سے پاکستان میں دہشتگردی کم ہوگی۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کشمیر پر پاکستان کا مؤقف کمزور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button