پاکستان

مولانا فضل الرحمان، منور حسن اور علامہ ساجد نقوی مذہبی دنیا کے اہم ستون ہیں۔علامہ شہنشاہ نقوی

shensha naqviشیعت نیوز (کراچی) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور جعفریہ ڈایزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے سربراہ حجتہ السلام و المسلمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے فارمولے پر عمل ہورہا ہے جو ریاست کی حیثیت کو للکار رہا ہے، مولانا فضل الرحمان، منور حسن اور علامہ ساجد نقوی مذہبی دنیا کے اہم ستون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی اخبار ’’ جرات‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں وہاں کی سلامتی کونسل کی مرضی سے بنتی ہیں، ایران سعودی عرب سے بات چیت کے دروازے بند کرنا نہیں چاہتا، ان دونوں کو مشترکہ پالیسی بانی ہوگی، پاکستان میں دہشت گرد فرقہ واریت کی حالت پیدا کرکے ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، شیعہ و سنی ہوشیار ہیں سمجھدار ہیں یہ دونوں ان سازشی عناصر کے خوابوں کو خاک میں ملا دیں گے۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما پاکستان کے آئین اور دستور کے مطابق پرویز مشرف کیلئے قانونی گنجائش نکالی جائے گی، پرویز مشرف کسی اڑن طشتری پر بیٹھ کر نہیں جائیں گے بلکہ تمام مقدمات سے بری ہوکر جائیں گے، طالبان سے مذاکرات ہوں یا ان کے خلاف ایکشن ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہے، ہمیں ملک میں امن چاہیئے جو ریاست کی ذمہ داری ہے، خیرپور کے موجودہ حالات کسی بڑے فساد کا پیش خیمہ ہیں جس کی ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر ہوگی، خیرپور شہر میں شیعہ سنی کی سینکڑوں مساجد و امام بارگاہیں ہیں جو پرامن ہیں لیکن کچھ سازشی عناصر شہر کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں جنہیں لگام دینا انتظامیہ کا کام ہے۔

w

متعلقہ مضامین

Back to top button