پاکستان

حکومت بتائے کہ سعودی عرب سے کس مد میں پیسے لیے اور قوم نے کیا قربانی دینی ہے، زاہد خان

zahid hussainعوامی نیشل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت قوم کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے بارے میں بتائے کہ سعودی عرب سے کس مد میں پیسے لیے اور قوم نے اس کے بدلے کیا قربانی دینی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حکومت قوم کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے بارے میں بتائے کہ انہوں نے سعودی عرب سے کس مد میں یہ پیسے لیے ہیں اور اس کے بدلے میں قوم نے کیا قربانی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کے دور میں بھی سعودی عرب سے چار ارب ڈالر ملے تھے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے بدلے قوم کو شام کی جنگ یا پھر امریکہ کے جانے کے بعد طالبان کو افغانستان میں دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ مک مکا کرلیا ہے اور ایک پارک کے بدلے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے کب پورے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button