پاکستان

کراچی:شہید استاد سبط جعفر کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

sibtejaerگذشتہ برس ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گرد ی کے نتیجے میں شہید ہونیو الے معروف سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) استاد شہید سبط جعفر زیدی کی پہلی برسی عقیدت و احترا م سے منائی جارہی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں شیعہ مسلمان اور شہید استاد سبط جعفر کے ہزاروں شاگردوں نے اپنے عظیم استاد کی یاد میں پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی۔
شہید استاد سبط جعفر گذشتہ برس اٹھارہ مارچ کو ناصبی یزیدی دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔
شہید کے اہل خانہ کی جانب سے ایک پروگرام امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں منعقد کیا گیا جس میں معروف عالم دین مولانا رضی جعفر نے خطاب کیا اور شہید استاد سبط جعفر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی،ایک او ر پروگرام پاک محرم ہال میں منعقد کیا گیا جس میں پیر کی شب مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔
شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمارہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ برسی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید سبط جعفر پرمعروف شاعر قمر حسنین زیدی کا معروف مداح اہلبیت شجاع رضوی کی آواز میں پڑھا گیا کلام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button