پاکستان

طالبان ‘پتھروں کے دور’ میں لے جانا چاہتے ہیں، بلاول

bilawalپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عسکریت پسند پاکستان کو ‘پتھروں کے دور’ میں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔ ہفتے کے روز سندھ فیسٹیول کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تلقین کی۔

‘طالبان ملک میں دہشت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں لیکن میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ اگر پاکستان میں رہنا ہے تو اس کا آئین ماننا ہوگا۔’

بلاول نے کہا ‘ہم دہشت گردوں کے قانون کو نہیں مانتے۔ کچھ لوگ ہمیں اسلام کے نام پر پتھر کے دور میں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔’

2014ء میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں اب تک عسکریت پسندوں کے حملوں میں 130 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

نواز شریف کی حکومت پر طالبان کے خلاف آپریشن کرنے پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے جس نے اب تک کسی فوجی کارروائی کیبجائے مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔

تاہم 25 سالہ بلاول جن کی والدہ بے نظیر بھٹو کو پاکستانی طالبان نے 2007ء میں ہلاک کیا تھا، نے کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اس وقت کے بارے میں سوچنا چاہیئے جب پوری قوم ان کے خلاف ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں اور دہشت گردوں کو ہمیں اسلام کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت نہیں۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق 2007ء سے لیکر اب تک تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

طالبان کا مطالبات میں شریعت کا نفاذ اور ڈرون حملوں کیا رکنا شامل ہے تاہم اس بات کے کم ہی امکانات ہیں کہ حکومت یا فوج ان کو تسلیم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button