پاکستان

ہنگو، سپاہ صحابہ طالبان نے گورنمنٹ سکول کودھماکے سے اڑا دیا

ہنگو، سپاہ صحابہ طالبان نے گورنمنٹ سکول کودھماکے سے اڑا دیاشیعت نیوز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میںسپاہ صحابہ طالبان کے شدت پسندوں نے آج ہفتے کے روز ایک گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سکول کا چوکیدار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع ہنگو کے علاقے توراوڑی میں پیش آیا جہاں پر پولیس کا کہنا ہے کہ سپاہ صحابہ طالبان کے شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد اسکول کے تین کمروں میں نصب کر رکھا تھا۔ زخمی ہونے والے چوکیدار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ دھماکے نتیجے میں سکول کی تینوں کلاسوں کے کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button