پاکستان

دہشتگردوں سے مذاکرات اسلامی تعلیمات اور آئین کیخلاف ہونگے، ثروت اعجاز قادری

ejazپاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ اور ملک کو محفوظ بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے، اب حکومت دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرے، ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، چند مٹھی بھر انتہا پسند دہشتگردوں کو ہرحال میں قانون کے دائرے میں لایا جائے، سیاسی و مذہبی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے دہشتگردوں کے خلاف مثبت کردار ادا کریں، دہشتگردوں سے مذاکرات اسلام کی تعلیمات اور آئین کے خلاف ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی اکثریتی عوام سرکار دو عالم (ص) کا میلاد منانے والے دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، پاکستان بنایا تھا اور آج بچانے کیلئے بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

ثروت اعجاز قاری نے کہا کہ زائرین کی بسوں پر حملے، پولیو ٹیم، جی ایچ کیو، پاک فوج کے دستوں پر حملے ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بھنور سے نکالنے، دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے، حکومت دہشتگردوں کے خلاف آگے بڑھے ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاناغہ دھماکے، خودکش حملے بزدلانہ کارروائی عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، ملک کو مٹانے کی ناپاک جسارت کرنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علماء اہلسنت و مشائخ عظّام دہشتگردی کی اپنے خطابات میں شدید مذمت کریں اور عوام میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی دو اعلٰی قیادتوں سمیت سینکڑوں کارکنوں کی قربانی دی اور آئندہ بھی اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button