پاکستان

سانحہ نانگا پربت میں ملوث ایک دہشتگرد راولپنڈی کے دیوبندی مدرسے سے گرفتار

nanga pabatنانگا پربت کے بیس کیمپ پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی کے ایک مدرسے میں روپوش تھا کہ خفیہ اداروں کی کامیاب کارروائی سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس دہشتگرد کو کل سخت سکیورٹی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ گلگت روانہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ اس حوالے سے سابق چیف سیکریٹری منیر احمد بدانی اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے قتل میں 15 ملزمان ملوث ہیں اور ان کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ دیامر اور چلاس کے پہاڑی علاقوں میں مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button