پاکستان

شہدائے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاﺅن کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، کوئٹہ یکجہتی کونسل

qycکوئٹہ یکجہتی کونسل کے شعبہ نشرواشاعت سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شہداء 10 جنوری علمدار روڈ 2013ء اور شہدائے 16 فروری 2013ء ہزارہ ٹاﺅن کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں آرگنائزیشن کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی، اسٹیج و مہمان داری کے فرائض مختلف تنظیموں اور اداروں کو سونپ دی گئی ہیں۔ درج ذیل بالا امور پر مزید گفت و شنید کے لئے آج جامعہ امام صادق میں کوئٹہ یکجہتی کونسل کا اجلاس حاجی قیوم چنگیزی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں رپورٹ دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ نے کہا کہ پورے ملک سے آنے والے علماء کرام، مذہبی و سیاسی اکابرین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں اور امید ہے کہ بڑی تعداد میں پورے ملک سے مہمان، شہدائے 10 جنوری علمدار روڈ کو خراج تحسین پیش کرنے تشریف لائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ برسی صبح 9 بجے سے 12 بجے تک فاتحہ خوانی و قرآن خوانی ہو گی۔ اُسکے بعد شام 6 بجے تک جلسہ عام ہو گا۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے تمام خواتین و حضرات کو اِس برسی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے علیحدہ بیٹھنے کا انتظام ہو گا۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں معصوم شیعہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد کے قتل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری واردات تھی، جس میں بےجرم و خطا 6 مظلوم افراد کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اجلاس نے اپنی متفقہ قرارداد میں حکومت وقت اور انتظامیہ، جن میں پولیس اور رینجرز شامل ہیں۔ رینجرز کی کارکردگی کو قابلِ مذمت اور صد افسوس قرار دیا۔ ایک طرف آپریشن کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب دن دھاڑے بھرے بازار اور پُرہجوم سڑکوں پر دہشت گرد اپنی کارروائی کرکے محفوظ نکل جاتے ہیں۔ دہشت گرد اور کالعدم تنظیمیں اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ریاست کہاں سو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button