پاکستان

شہید مظہر علی کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کر دی گئی

funeralپانچ روز قبل راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے مظہر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان ڈھوک حسو میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے دیگر راہنماؤں مولانا سید اسرار حسین گیلانی، علامہ علی شیر انصاری اور مولانا فخر عباس علوی سمیت دیگر علمائے کرام، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے افسران و ملازمین، معززین علاقہ اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔
شہید مظہر علی مبارک مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیگل ایڈوائزر اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اصغر علی مبارک کے بھائی اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازم تھے، انہیں 20 دسمبر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ امام بارگاہ قدیمی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ ڈھوک حسو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، مظہر علی کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی داخل کرایا گیا، جہاں وہ پانچ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں نے مظہر علی مبارک کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button