پاکستان

سنی تحریک کا کالعدم جماعت کیجانب سے اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کرنے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

st sspپاکستان سنی تحریک نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے ’’اہلسنت والجماعت‘‘ کا نام استعمال کئے جانے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سنی تحریک کے ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کرنا سراسر غلط ہے، اہل سنت فرقہ پرست یا کالعدم جماعت والے نہیں بلکہ بریلوی اہل سنت ہیں۔ شدت پسندوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کافی عرصہ سے سنی تحریک کی جانب سے اس حوالے سے غور و خوص کیا جا رہا تھا، اور اب پارٹی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی طرف سے ’’اہلسنت والجماعت‘‘ کا نام استعمال کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے قانونی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور جلد اہل سنت کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ کا روازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button