پاکستان

شورکوٹ کے علاقے خاکی لکھی میں شرپسندوں کا جلوس عزا پر پتھراؤ، متعدد زخمی

jalus jhangپنجاب کے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقے خاکی لکھی میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس پر کالعدم جماعت کے شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چہلم شہدائے کربلا سے سلسلہ میں برآمد ہونے والا جلوس اپنے مقررہ راستے پر گامزن تھا کہ کالعدم جماعت کے چند شرپسندوں نے علم غازی عباس علیہ السلام اور عزاداری میں مصروف مومنین پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تاہم علاقے میں صورت حال شدید کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شورکوٹ اور نواحی علاقوں سے پولیس کے نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں خوف و ہراس کی فضا تھی اور کشیدگی برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button