پاکستان

اسکردو، شگر میں اہل تشیع کیخلاف وال چاکنگ، عوام سراپا احتجاج

shagarضلع اسکردو کی سب ڈویژن شگر میں تکفیری عناصر کیجانب سے دل آزار اور فرقہ وارانہ مواد پر مبنی وال چاکنگ کے بعد شگر کے حالات کشیدہ ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد کیجانب سے شیعہ مکتب کے خلاف کی گئی وال چاکنگ کے خلاف شگر کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے تکفیری عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اہل تشیع و اہل سنت کے درمیان تفرقہ ڈالنے والے تکفیری عناصر کے خلاف نعرہ بازی۔ مظاہرین نے بلتستان انتظامیہ کو اس افسوسناک واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ واضح رہے کہ علاقہ شگر میں اس سے قبل کئی مرتبہ شیعہ سنی فسادات کرانے کی مختلف کوششیں ہوئی ہیں، لیکن انتظامیہ ہر دفعہ تکفیری عناصر کی پشت پناہی کرتی رہی ہے، جس کے سبب اس طرح کے دل آزار واقعات شگر میں معمول بن چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد کو جو شیعہ اور سنی اختلافات کو ہوا دینے اور دیگر مکاتب فکر کے جذبات کو مجروح کرنے میں مصروف عمل ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button