پاکستان

مولانا دیدار جلبانی قتل کے خلاف سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال تجارتی مرکز بند مومنین کے احتجاجی مظاہرے

7مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ دیدار جلبانی کی شہادت کیخلاف سندھ بھر میں میں جزوی ہڑتال کی گئی مختلف شہروں میں میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے علما کرام نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ دیدار جلبانی کی شہادت امن کے متوالوں کی وطن کے دفاع کی راہ میں ایک بڑی قربانی ہے، یہ واقعہ طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم نے بہت لاشیں اٹھالیں اب سڑکوں پرنکلیں گے شیعہ،سنی ہلاکتوں پرکیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا۔طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں،پاکستان ہے توہم ہیں،پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا اور کراچی میں کون ساآپریشن ہورہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے گرینڈآپریشن کیا جائے۔ مختیار دایو نے کہا کہ ملک میں دہشت گرددندناتے پھر رہے ہیں۔ کراچی میں ایک بار پھر انسانیت سوز واقعے نے سیکیورٹی اداروں اور حکومتوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اْنہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے علامہ دیدار جلبانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button