پاکستان

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ عارف حسین شہید

shadatاتوار کی شام کو کرانی روڈ پر اقبال آباد کے نزدیک دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ ہزارہ عارف حسین ولد محمد علی کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ یاد رہے کہ کرانی روڈ وہی علاقہ ہے جہاں پر اس سال فروری کے مہینے میں واٹر ٹینکر کے ذریعے خودکش دھماکہ کیا گیا تھا۔ جس سے 80 سے زائد شیعہ ہزارہ مومنین شہید ہوئے۔ واقعے کے بعد کرانی روڈ اور ہزارہ ٹاون کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لیکن ایف سی کی ناکہ بندی اور چیک پوسٹوں کے ہونے کے باوجود دہشتگردوں کی کاروائیاں کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button