پاکستان

سازشوں کا سلسلہ نہ رکا تو سنگین حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی، علامہ ناظر عباس تقوی

nazirشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ اگر ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو سنگین حالات کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، آئی ایس او کے رہنما غیور حسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ آج مملکت خداد اد پاکستان میں بسنے والی بانیان پاکستان کی اولادوں (شیعہ اور سنی مسلمانوں) نے ثابت کردیا ہے کہ وہ آپس میں باہم متحد ہیں جبکہ کانگریسی ایجنٹ اور پاکستان و اسلام کے دشمن مملکت خداداد پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ڈرون حملوں سے بڑے ڈرون حملے تکفیری دہشت گردوں کے وہ فتوے ہیں جن میں مسلمانوں کو کافر قرار دیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر ملک بھر میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے، تاہم ایسے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فی الفور کاروائی ہونی چاہئیے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری ٹولے کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو سنگین حالات کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ملک بھر میں ملت جعفریہ اور اہل سنت برادری پر حملوں کو نہ روکا تو پاکستان کا نقشہ کیا ہوگا یہ کہنا قب از وقت ہوگا، کیونکہ فرقہ واریت اس ملک کی سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت اپنی ذمہ داری کو ادا کرے اور اس سازش کو بے نقاب کرے تاکہ مستقبل قریب میں اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ اہل سنت بریلوی، علمائے دیوبند اور دیگر مکاتب فکر دہشت گردی کے خلاف محاذ میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے اتحاد سے تکفیری سازشوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار چوبیس نومبر کو نمائش چورنگی پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں تمام شیعہ تنظیمیں اپنے اتحاد سے دشمن کی سازشوں کو شکست دیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button