پاکستان

امام بارگاہ کے گرد رینجرز کاگھیراؤ، 25 بے گناہ شیعہ مومنین گرفتار

jamshoro-imambargaجامشورو: شیعت نیوز کے نمائندے مطابق جامشورو میں واقع المہدی سنٹر کے قریبی گاؤں میں جہاں سے ہر سال 8 محرم کو جلوس روانہ ہوتا ہے۔ اس سال مومنین نے 7 محرم کو جلوس نکالنے چاہا لیکن وہاں پر تعینات ایس ایچ او نثار شاہ نے 2 مرتبہ بھاری نفری کے ساتھ ریٹ کر کے 25 مومنین کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی امام بارگاہ کے بانی محبوب علی شاہ اور تمام سادات برادری کو گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ امام بارگاہ کے گرد پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔حکومت پاکستان دہشت گردوں سے تو مذاکرات کرتی نظر آتی ہے. لیکن پر امن شہریوں کو مذہبی آزادی بھی حاصل نہیں کیونکہ حکومت کو معلوم ہے کہ ملک سے محبت کرنے والے کبھی اسلحہ اٹھا کر ملک کا امن تباہ نہیں کرتے جب کہ دوسری طرف ملک دشمن عناصر اور امریکی اور اسرائیلی کے پالتو اور ان کے پیسے پر پلنے والےدہشگردوں نے ملکی امن کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان اور دیگر دفاعی اداروں کو تباہ کرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آتی ہے۔پاکستان کے آئین میں موجود مذہبی آزادی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے جہاں نہ کسی شیعہ کو نہ کسی سنی کو مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ جس کے ہاتھ میں امریکی اور بھارتی ساخت کے ہتھیار ہیں وہ آزاد ہے یاد رہے کہ چند ماہ پہلے ملک کے سب بڑی دہشت گرد تنظیم اورطالبان کی دائیں بازو لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ نے اسلام آباد کے ریڈزون ایریا میں اسلحہ لہراتے نظر آئے۔ ایسے نااہل حکمرانوں کو اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے کہ پرامن شہریوں کو حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button