پاکستان

کراچی، امام بارگاہ سجادیہ پر دستی بم حملہ، 1عزادار شہید، 16 عزادارزخمی

landi blastشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی سیکٹر 2 میں واقعہ امام بارگاہ سجادیہ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ(یزید)لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے دستی بم حملے میں 1 عزادار شہید جبکہ 16 عزادار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی کے بعد آغا خان ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ نمائندے کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے امام بارگاہ کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ نمائندے کے مطابق کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں امام بارگاہ پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں ایک عزادار زاکر حسین شہید ہوگیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق اس دستی بم حملے میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ امام بارگاہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب واقع ہے۔ دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں موجود ہیں۔زخمیوں اور جناح اسپتال سے آغا خان اور فاطمیہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ذخمی عزداروں کے نام یہ ہیں
1؛علی مومن
2؛علی عبداللہ رحمت
3؛عباس قمر
4؛علی کاشف
5؛عباس غلام
6؛علی سید
7؛علی ماشوق
8؛علی زولفقار
9؛اسلم فرمان
10؛نواز شاہ
11؛قریشی راشد
12؛ مستانہ اکرم
13؛رستم سلیم
14؛توقیر
15؛علی رجب
16؛لال محمد

متعلقہ مضامین

Back to top button