پاکستان

ٹارگٹڈ آپریشن سے کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے گی، علامہ عارف حسین واحدی

arif wahidiشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے جس انداز میں کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے اور دہشتگردی نے روشنیوں کے شہر کو انتہائی بھیانک اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اس سے کراچی کی عوام کے لئے امن و سکون ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کر رہا لہذا کراچی میں بھرپور اور بلا امتیاز ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور مجرموں، قاتلوں اور دہشتگردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے تو کراچی کی عوام سکھ کا سانس لے سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کے سرپرستوں کو بےنقاب کرنے کیلئے مضبوط ہاتھ ڈالنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحے سے مکمل طور پر پاک کیا جائے، اگر کراچی میں امن ہو گا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button