پاکستان

کوئٹہ، دہشتگردوں کی ہاتھوں ذبح ہونیوالے مولانا نور علی اور حسیب زیدی کی پہلی برسی

nor aliمولانا نور علی اور سید حسیب زیدی مکتب اہلبیت (ع) سے تعلق رکھنے والے وہ مظلوم ہیں، جنہیں آج سے ٹھیک ایک سال قبل کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے ذبح کر دیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی اور باقاعدہ ببانگ دہل ذمہ داری بھی قبول کی گئی۔ 11 جولائی 2012ء کو سید حسیب زیدی اور علامہ نور علی کی نعشیں کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی سے برآمد ہوئیں۔ جنہیں شہید ہونے سے چند روز قبل لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اغواء کیا تھا اور تاوان کی رقم حاصل کرنے کے بعد بے دردی سے ذبح کر دیا۔ بعدازاں لشکر جھنگوی بلوچستان نے واقعہ کی ذمہ داری اخبارات میں قبول کی۔ آج دونوں شہداء کی مظلومانہ شہادت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ لیکن حسب سابق کوئی دہشتگرد گرفتار تک نہ ہوسکا۔ یقیناً آج ان دونوں شہداء کے خانوادوں کو اپنے پیاروں کی یاد ضرور ستائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button