پاکستان

آئی ٹی پی نے سید کاظم شاہ نقوی کو مشیر وزیراعلٰی سندھ کیلئے نامزد کر دیا

sucاسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین حالیہ قومی انتخابات کے موقع پر طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ میں آئی ٹی پی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور سندھ میں پی پی پی کی کامیابی کے بعد گذشتہ دنوں نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سندھ و رہنما پی پی پی سیدہ شہلا رضا نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی، اور انتخابات میں بھرپور حمایت اور تعاون پر انہیں صدر مملکت کی طرف سے باضابطہ طور پر شکریے کا پیغام پہنچایا۔ علاوہ ازیں حکومت سندھ میں شمولیت کے لئے اسلامی تحریک پاکستان سے معاہدے کے تحت ایک مشیر نامزد کرنے کا تقاضا کیا تھا، جس کے بعد سربراہ آئی ٹی پی نے سیاسی سیل سے مشاورت کے بعد صوبائی جعفریہ کونسل سندھ کو متفقہ طور پر مشیر کیلئے امیدوار منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز حیدر آباد سندھ میں منعقد ہونے والے صوبائی جعفریہ کونسل کے اجلاس میں عہدیداران نے ووٹنگ کے ذریعے مرکزی نائب صدر ایس یو سی سید کاظم شاہ نقوی کو صوبائی مشیر کے عہدے کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کی جانب سے سید کاظم شاہ نقوی کا نام وزیراعلٰی سیکرٹریٹ سندھ ارسال کرنے کے بعد توقع ہے کہ وہ بہت جلد مشیر وزیراعلٰی سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button