پاکستان

کراچی میں ایک مرتبہ پھر شیعہ عمائدین کی نسل کشی تشویش ناک ہے ، علامہ حسن ظفر نقوی

hasan zafer2کراچی (شیعت نیوز ) نو منتخب حکومت سندھ شہر میں قیام امن میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ، روزانہ کی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ نے شہر کو روشنی کے بجائے موت کا گہوارہ بنادیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے شہید احمد حسین ، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں جاری تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی ، علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ محمد حسین کریمی ، علامہ علی انور جعفری ،اورعلامہ دیدار علی جلبانی بھی موجود تھے ۔علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ہماری حکومت اور سکیورٹی ادارے کس خواب غفلت کا شکار ہیں، انہیں روزانہ کی نبیادوں پر اس شہر میں قتل ہو نے والے بیگناہ جوانوں ، بزرگوں اور بچوں کی لاشیں کیوں اذیت نہیں پہنچا رہیں ، کیا ہمارے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں ، کیا خوف خدا ان کے دلوں سے مٹ چکا ہے ۔ایک ہی دن میں اس شہر میں تین شیعہ عمائدین کو دہشت گردوں نے سفاکی کے ساتھ قتل کیا ،جب کے شہید احمد حسین ، شہید محسن رضا نماز کی ادائیگی کے لیئے مسجد نور ایمان جا رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت او ر سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے وفا نہیں کریں گے دہشت گردی اور لا قانونیت کے بھوت پر قابو نہیں پا سکتے ، سنگین جرائم ،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث درندوں کو کس کام کے لیئے جیلوں میں پالا جا رہا ہے ، وہ کون سے عناصر ہیں جو ان خطرناک دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے میں رکاوٹ بنے ہو ئے ہیں۔ عدلیہ بھی دہشت گردوں کی سزاؤں میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے ، سپریم کورٹ کو اس شہر میں روزانہ شہید ہو نے والے سیکٹروں شاہ زیب کیوں نظر نہیں آتے ، اس لیئے کے ان کے قاتلوں کو سزا دینے سے ججوں کو شہرت نہیں ملے گی ۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورسکیورٹی اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے جلد از جلد شہید احمد حسین ، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button