پاکستان

ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کی بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

namz janzaشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہید ایڈوکیٹ کوثرثقلین اور ان کے کمسن بیٹے محمد عباس ،عون کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین ہزاروں مومنین کی موجودگی لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداوںمیں نمائش چورنگی پر ادا کی گئی ہے اس وقت جب شہید باپ بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی رکت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے نماز جنازہ میں شریک شیعہ نوجوان لبیک یاحسین علیہ السلام اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے ۔ جبکہ شہیدوں کی میتوں کو کل صبح ان کے آبائی علاقے چکوال روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین کا عمل کیا جائے گا ۔نماز جنازہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا دیدار علی جلبانی اور جعفریہ الائینس کے رہنما علامہ عباس کمیلی اور علامہ باقر زیدی نے شہید ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے بیٹوں کی قتل کی شدید مذمت کی رہنماوں کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور شیعہ عمائدین نوجوانوں کا خون بہا رہے ہیںواضح رہے کہ
ایڈوکیٹ کوثر ثقلین آج صبح کار میں اپنے بچوں کو غلامان عباس اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ماری پور روڈ مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب وہابی مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کی نتیجے میں کوثر ثقلین شدید زخمی جبکہ ان کے دونوں بیٹے موقع پر ہی شہید ہوگئے ایڈوکیٹ کوثر ثقلین کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ،

متعلقہ مضامین

Back to top button