پاکستان

محمد رضا کی کامیابی ملت تشیع کوئٹہ کی شہداء کے مقدس لہو سے وفاداری کا ثبوت ہے، علامہ ہاشم موسوی

hashimمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ملت جعفریہ کے شہداء کے خون سے یہ بیداری حاصل ہوئی اور قوم نے اپنا صحیح راستہ پا کر شہداء کے مقدس لہو سے وفاداری کا ثبوت پیش کیا۔ مختلف وجوہات کے باوجود لوگوں کا کثیر تعداد میں انتخابات میں شرکت کرنا اور مجلس وحدت مسلمین کی حوصلہ افزائی قوم کے باطنی ایمان کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ ایم ڈبلیو ایم کے نزدیک کامیابی کے دو مرحلے ہیں۔ پہلا مرحلہ حاصل ہوگیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار سید محمد رضا نے کوئٹہ میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کئے۔ دوسرا مرحلہ ابھی باقی ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا منتخب شدہ رکن صوبائی اسمبلی خدا کی رضا کی خاطر قوم کی بھرپور خدمت کرسکے اور مذہب کے مقدس عنوان کا بھرم رکھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید محمد رضا کی شخصیت ان تمام صفات کی حامل ہے جنکے ذریعے قوم کی بھرپور خدمت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات جمہوریت کا ایک حصہ بلکہ اسکا ایک اہم رکن ہے۔ انتخابات کو انتخابات تک محدود رکھا جانا چاہئے۔ انتخابی سیاست کے دوران پیدا شدہ ناراضگیوں کو انتخابات کے خاتمے کے ساتھ ہی دفنا دینا چاہئے اور پوری قوم خصوصاً نامزد امیدواروں کے درمیان محبت اور اخوت کے جذبات کو سرد مہری کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ٹکراؤ اور تنازعہ کی فضاء معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کرسکتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خیر سگالی جذبات سے بڑھ کر برادارنہ انداز میں مل کر رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button