پاکستان

شیخوں کی جانب سے 2 کروڑ روپے کی آفر کی گئی لیکن میں نے اپنے ضمیر کا سودا نہ کیا، اختر شیرازی

akhterمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حمایت یافتہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی سید اختر عباس شیرازی نے جھنگ سٹی میں اپنے اختتامی سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پہچان میرے علاقے کی غریب عوام ہے۔ یہ جنگ جو میں لڑ رہا ہوں یہ دراصل اس خطے کے محروم لوگوں کی جنگ ہے۔ ہر روز کی طرح آج بھی میرے خلاف ایک شوشہ چھوڑا گیا کہ میں شیخوں کے حق میں دستبردار ہوگیا ہوں۔ لیکن یہ شیخ ایک سید کو مروا تو سکتے ہیں لیکن خرید نہیں سکتے۔ اختر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دو کروڑ روپے کی آفر کی گئی شیخوں کی جانب سے لیکن میں نے اپنے ضمیر کاسودا نہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے تحصیل ناظم کی آفر کی گئی لیکن میں نے غریبوں کا ساتھ نہ چھوڑا۔ مجھے ضلع کے چیئرمین شپ کی آفر کی گئی لیکن میں نے یہ سب اپنے ورکروں اور قوم کی عزت وسربلندی کی خاطر ٹھکرا دیا۔ لیکن افسوس ہے کہ بعض لوگ لاکھوں میں بک گئے اور میری مخالفت کی حد کر دی۔ جلسے میں شریک اہلسنت حضرات نے اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ لڑنے ہم میں سے ہی ہمارا نوجوان میدان میں آیا ہے، ہم کٹ تو سکتے لیکن سید کے ساتھ دھوکہ نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر جلسے کے شرکاء نے اختر شیرازی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ گیارہ مئی کو محب اہلبیت ایک سید کو کامیاب کرا کے جناب سیدہ کے سامنے سُرخرو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button