پاکستان

کراچی: بریلوی مسلک کی مسجد میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، ٹائم بم برآمد

bomb defuseپولیس زرائع کے مطابق بم کو ٹائمنگ ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا، بم میں کیل، نٹ بولٹ اور بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں بریلوی مسلک کی مسجدگلزار حبیب کے اندر سے ایک کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔ یہ بم تکفیری دہشت گرد ٹولے کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں نے مسجد میں نصب کیا تھا جن کا نشانہ اہل سنت بریلوی نمازی تھے ۔ نمازیوں کی جانب سے بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک تھیلے میں سے ایک کلو وزنی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بم کو ٹائمنگ ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ بم میں کیل، نٹ بولٹ اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ بم برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین مرتبہ مسجد کی سوئپنگ کی جس کے بعد مسجد کو کلیئر قرار دے کر نمازیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button