پاکستان

کراچی شیعہ علماء واکابرین اور تنظیموں کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد

rajanasir news(علامہ شیخ حسن صلاح الدین،علامہ حیدر علی جوادی،مولانامرزا یوسف حسین،مولانا ہاشم موسوی اور دیگر کی علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد)

کراچی ()ہیت آئمہ مساجد و خطیب جامع مساجدکے سربراہ علامہ شیخ صلاح الدین، اصغریہ آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ اور بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا مرزا یوسف حسین،،کوئٹہ یکجہتی کونسل کے صدر مولانا ہاشم موسوی شیعہ قومی محاذ کے صدر محمد علی شاہ آئمہ مساجد کراچی کے عہدیداران علامہ حیدر عبا س عابدی،علامہ صادق رضا تقوی،مولانا عقیل موسیٰ،مولاناباقر زیدی،مولانا علی انور، مولانا دیدار جلبانی،مولانا محمد علی حسینی ،مولانانقی ہاشمی ،اور وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے علامہ مبشر حسن ،محمد مہدی،آصف صفوی،اصغر زیدی نے علامہ ناصر عباس جعفری کو مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ہیت آئمہ مساجد کے صدر مولانا آغا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری نہ صرف ملت تشیع بلکہ پاکستان عوام کیلئے ایک امید ہیں، جنہوں نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدت کی ایک بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔ہیت آئمہ مساجد پاکستان کی حمایت انکے ساتھ ہے اور ہر میدان میں اپنے ساتھ پائیں گے۔ ماتمی انجمنوں ،سبیل کمیٹی ،مجالس کمیٹی ، کے ذمہ داروں سمیت وحدت اسکاؤٹس سمیت دیگر نے بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکبادپیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button