پاکستان

شہید استاد سبط جعفر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس و حدت مسلمین کا احتجاج

islamabad protest شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق نامور شاعر اور مرثیہ خواں پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیشنل پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں اس موقع پر سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ موجود تھے ۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں پروفیسر سبط جعفر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چالیس برس تعلیم کے میدان میں قوم کی خدمت کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت دہشت گردی روکنے کے لیے کردار ادا کرے اور شہید سبط جعفر زیدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کرکے پروفیسر سبط جعفر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔ کراچی میں بھی مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی سے مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا ، جسمیں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک تھی ، احتجاجی ماتمی جلوس ناد علی اسکوائر سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار پر اختتام پذیر ہوئی ، شرکاء جلوس سے علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین ، مولانا ذوالفقار حسین جعفری ، مولانا محمدعباس مواحدی اور مولانا حامد حسین مشہدی نے خطاب کیا اور شہید پروفیسر سبط جعفر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button