پاکستان

شکارپور :درگاہ حضرت غلام حسین شاہ میں دھماکہ، 3 مومنین شہید ، گدی نشین سمیت متعدد زخمی

shikarpur blast شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شکارپور میں درگاہ غلام حسین شاہ کے احاطے میں دھماکے سے تین مومنین شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اندروں سندھ کئی شہروں میں دھرنے دیئے گئے۔ زخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے درگاہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں دھماکے سے 3 افرادمومنین شہید اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 مومنین شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص درگاہ کے اندر ایک تھیلا رکھ کر فرار ہوا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے وقت درگاہ پر حاضری کے لئے آئے درجنوں افراد موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button