پاکستان

دہشتگردوں کا سرغنہ سعودی ایجنٹ ملعون ملک اسحاق گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

malik ishaqاہل سنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے مرکزی نائب صدر و دہشتگردوں کے سرغنہ ملعون ملک اسحاق کو رحیم یار خان کی انتظامیہ نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتاری سے قبل ملک اسحاق نے اپنے گھر پر پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو سانحہ کوئٹہ پر اپنی صفائی پیش کی کہ ان پر خواہ مخواہ کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ملعون  ملک اسحاق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تیسری قوت دہشتگردی کے واقعات کرا رہی ہے، لہٰذا ان کا یا ان کی جماعت کے کسی رکن کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ ملک اسحاق کی پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے فوراً بعد ضلعی انتطامیہ نے ملک اسحاق کو اس کے گھر پر نظربند کر دیا تھا۔

ایک ہفتہ قبل ملک اسحاق نے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں ایک جلسہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اسے جلسہ سے خطاب نہیں کرنے دیا گیا تھا، جس کے بعد رحیم یار خان سٹی میں چار شیعہ نوجوانوں پر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ڈنڈوں سے وار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او رحیمیار خان سہیل ظفر چھٹہ کے ملک اسحاق کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، ایک پولیس اہلکار نے اسلام ٹائمز کو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ڈی پی او صاحب اکثر ملک اسحاق کے گھر جاتے ہیں اور ان سے صلاح مشورے کرتے ہیں، پولیس اہلکار کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کو ملک اسحاق سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button