پاکستان

اورنگی ٹاؤن میں دستی بم حملہ میں پولیس اہلکار ذاکر اہلبیت (ع)افضل عباس شہید

shaheed fazal abbas شیعت نیوز کے نمائندے کے مطباق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے قریب کالعدم تحریک طالبان سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا۔ بم دھماکے میں   پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال پہنچے کے بعد ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکارشناخت معروف زاکر اہلبیت علیہالسلام سید فضل عباس کاظمی کے نام سے ہوئی۔ شہید پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے تھے۔ پیشہ کے اعتبار سے آپ پولیس اہلکار تھے لیکن شہید کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ وہ ایک ذاکر اہلبیت (ع) بھی تھے۔ گزشتہ محرم الحرام کے مہینے میں شہید نے بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں مجالس عزا بھی پڑھیں تھیں۔ دستی بم حملہ کے بارے میں پولیس اب تک کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کرپائی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فقط سید افضل عباس کاظمی کو ٹارگٹ کرنے لئے کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button