پاکستان

کراچی :تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما اقبال مسعود شہید

shaheed iqbal masoodکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق لانڈھی 2 نمبر سی ون ایریا میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما مرکزی تنظیم عزاء کے سابق نائب صدر اور انجمن تبلیغ محمدی کے سربراہ اقبال مسعود شہید ہوگئے ۔معروف شیعہ رہنما اقبال مسعود کو امریکی سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ان کے گھر کے نذدیک فائرنگ کر کے نشانہ بنایا تھا دہشتگردوں نے اقبال مسعودکو ۴ گولیاں ماریں تھیں ۔ اقبال مسعود کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے شہید اقبال مسعود کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے اپنی دوکان شاپ اسٹاپ پر جارہے تھے 
واضح رہے کے معروف شیعہ رہنما اقبال مسعود پر ایک ماہ قبل ایام عزاء میں ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں اقبال مسعود محفوط رہے تھے ،جبکہ ایک سال قبل محرم الحرم میں گلش اقبال میں ان می ماتمی انجمن تبلیغ محمدی کی بس پر دہشتگردوں نے فئرنگ کی تھی جس میں جوابی ماتمی عزادوں کی جوابی کاروائی میں حملہ آوار اپنے اجداد کی طرح فرار ہوگئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button