پاکستان

سانحہ مستونگ، 19 ميں 16 شہداء کی ڈی اين اے رپورٹ جاری

shahoda mastungگذشتہ سال اکتيس دسمبر کو سانحہ مستونگ ميں شہید ہونے والے انيس افراد کی ڈيڈ باڈيز کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال لايا گيا تھا تاہم نعشوں کی عدم شناخت کے باعث ان کے ڈی اين اے ہونا تھے۔ اسپتال انتظاميہ نے سولہ دن کی تاخير کے بعد انيس ميں سے سولہ ڈيڈ باڈيز کی ڈی اين اے رپورٹ جاری کی ہے، تاہم تين کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ سولہ ڈيڈ باڈيز ميں گيارہ کا تعلق پنجاب اور پانچ کا تعلق سندھ سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، شہداء کے جسد خاکی آج ورثاء کے حوالے کر ديئے جائيں گے۔ واضح رہے کہ تیس دسمبر کو کاروان علی رضا کے زیراہتمام زائرین کا قافلہ مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے ایران جا رہا تھا کہ راستے میں جوں ہی کاروان معزول وزیراعلٰی نواب اسلم رئیسانی کے علاقے مستونگ میں پہنچا تو بس کو بارود سے اُڑا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انیس افراد شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button