پاکستان

علامہ امین شہیدی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت

minhaj ul quran dharnaمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی قیادت میں علماء پر مشتمل نمائندہ وفد اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ میں شرکت کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ عوامی تحریک کے رہنماء آغا مرتضٰی پویا نے وفد کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر طاہرالقادری کے آئینی مطالبات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان جائز مطالبات پر غور اور انہیں تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا اس قوم کے ساتھ، گذشتہ پانچ برسوں میں عوامی حکومت نے قوم کو صرف لاشیں دیں، دہشتگردی میں اضافہ دیا، اور مہنگائی کے پہاڑ تلے لوگوں کو روند ڈالا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب انتخاب کا وقت ہے، اس لئے انتخابی اصلاحات لائی جائیں اور نئے انتخابات کا باقاعدہ اعلان کرکے نگراں سیٹ لایا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ وفد میں مجلس وحدت کے رکن شوری عالی علامہ احمد اقبال بہشتی، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button