پاکستان

کراچی سے کوئٹہ تک محب وطن افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، اطہر عمران

iso ather imranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ ہم انتہائی خطرناک دور سے گزر رہے ہیں، کراچی سے کوئٹہ تک محب وطن افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس عزا کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطہر عمران نے کہا کہ کوئٹہ کی زمین کو زائرین کے لیے مقتل بنا دیا گیا ہے

، بلوچستان میں زائرین کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بلوچستان حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، اگر حکومت عزاداروں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو بتا دے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں منظم سازش کے تحت حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں روز عزاداروں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشہ دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قتل عام میں ملوث کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کیا جائے اور فی الفور سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button