پاکستان

شیعیانِ حیدر کرار کی نسل کشی پر ہم گورنر سندھ اور وزیرِ علیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں.علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasirکراچی معروف شیعہ اسکالر اورامامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کراچی کی مجلس نظارت کے رکن سعید حیدر زیدی کوہدف بنا کر قتل کرنے کی پرُزور مذمت کرتے ہیں۔شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت اور اُس میں شامل اتحادی جماعتیں ملوث ہیں ۔ شہیدسعید حیدرزیدی کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے ۔ شیعیانِ حیدر کرار کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیرِ علیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں.علامہ ناصر عباس جعفری(سیکرٹری جنرل مجلس و حدت مسلمین پاکستان)

کراچی(پ۔ر)کراچی معروف شیعہ اسکالر اورامامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کراچی کی مجلس نظارت کے رکن سعید حیدر زیدی کوہدف بنا کر قتل کر نے کی پرُزور مذمت کرتے ہیں۔شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت اور اُس میں شامل اتحادی جماعتیں ملوث ہیں ۔شہیدسعید حیدرزیدی کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے ۔ شیعیانِ حیدر کرار کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیرِ علیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہی۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ نہیں ہے اور دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے سعید حیدر زیدی ایک بے زرر انسان تھے اور اُن کی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین اور امریکہ مخالفت کیلئے وقف تھی اس میں کوئی شک نہیں کہ سعید حیدر زیدی کی شہادت کے بعد ملت جعفریہ بلخصوص اور ملت اسلامیہ بلعموم ایک عظیم مفکر اور دانشور سے محروم ہوگئی ہے ۔
کراچی میں ملت جعفریہ کے سے تعلق رکھنے والے امریکہ مخالف علماء کرام و اکابرین کے قتل عام میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت وقت اور اُس کی اتحادی جماعتیں اور ریاستی ادارے برابر کے زمہ دار ہیں ۔ گذشتہ 72گھنٹے میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں 30سے زائد شیعہ علماء ، جوانوں اور دانشوروں کا قتل عام حکومتی وجود پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعیانِ حیدر کرار کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیرِ علیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مذید گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیرِ علیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مسند حکومت پر بیٹھناملت جعفریہ کے تحمل کی بات نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button