پاکستان

کراچی؛شیعہ نسل کشی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر پولیس اور رینجرز کی شیلنگ اور فائرنگ

110کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف نمائش چورنگی تا گورنر ہاوس تک نکالی جانے والی ریلی پر نمائش چورنگی پر پولیس اور رینجرز کی فائرنگ آنسو گیس اور لاٹھی چارج ۔جس سے متعدد شیعہ نوجوان زخمی جبکہ شیعت نیوز کے رپورٹر کوریج کرتے ہوئے زخمی ۔زخمی ہونے والے نوجوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا

اکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں نمائش چورنگی کے مقام پر پولیس نے پاسبان عزا کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاسبان عزا کے سربراہ ایس ایم حیدر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نمائش چورنگی تا گورنر ہاؤس تک نکالی جائے گی اور گورنر ہاؤس پر تین روزہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ اس مناسبت سے پاسبان عزا کے کارکنان نے نمائش چورنگی سے جونہی گورنر ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ شروع کیا تو پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس موقع پر متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اس وقت علاقے میں شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شرکائے ریلی بھی بدستور نمائش چورنگی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button