پاکستان

کربلائے کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعانِ حیدر کرار کا قتل عام جاری مذید 2شیعہ جوان شہید

nisarگذشتہ 2دہائیوں اور خصوصاً2روز قبل علامہ آغا آفتاب حیدر جعفر ی کی شہادت کے بعد سے کربلائے کراچی میں تسلسل کے ساتھ امریکی تنحواہ دار مزدوروں (کالعدم سپاہ صحابہ ) کے ہاتھوں شیعانِ حیدر کرار کا قتل عام جاری ہے اور آج صبح مذید 2شیعہ عزاداروں نجم عباس ولد قدیر عباس اور نثار مہدی ولد علی مہدی کو اورنگی ٹاؤن نمبر 4میں بیدردی کے ساتھ فائرنگ کر کے شہید کر دیادونوں شہداء کی میتیں فوراً عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئیں تھی ۔دونوں شہداء اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ کے رہائشی تھے او ر دونوں شہداء کا آپس میں سگے ماموں بھانجے کارشتے بھی تھا ۔دونوں شہداء کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4بجے محمدی امام بارگاہ حبیب بینک کوارٹرزاورنگی ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ذیادہ تر شہداء کا تعلق سیکٹر ساڑھے گیارہ کے حبیب بینک کوارٹرز سے ہے ۔ ایسا محصوص ہوتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امریکی تنحواہ دار مزدوروں (کالعدم سپاہ صحابہ )کے درندہ صفت دہشت گرد حبیب بینک کوارٹرزکے شیعہ جوانوں کو چن چن کر دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا ر ہے ہیں ۔
مذید اطلاعات کے مطابق کل شام کراچی صنعتی ایریا کے نزدیک ہارون آباد میں امریکی تنحواہ دار مزدوروں (کالعدم سپاہ صحابہ ) کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ بزرگ شعبان حسین کی نماز جنازہ محفل شاہ خراسان میں سیکڑوں عزاداروں کی موجودگی میں آج صبح 10بجے ادا کر دی گئی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button