پاکستان

پشاور؛ایس پی انویسٹی گیشن ہلال حیدر خودکش حملے میں شہید

sp hilalنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن تنظیم تحریک طالبان کی جانب سے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکہ کیا گیا ہے اس بم دھماکے کے نتیجے میں شیعہ پولیس اہلکار اے ایس پی ہلال حیدر شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے خودکش حملہ آور نے اے ایس پی ہلال حیدر کو قصہ خوانی بازار خان رازق پولیس اسٹیشن جسے تھانہ کابلی تھانہ بھی کہا جاتا ہے کے پاس نشانہ بنایا تھا، خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں اے ایس پی ہلال حیدر اپنے 4 ساتھیوں سمیت موقعے پر ہی شہہد ہوگئے۔

محمد سلمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے۔ایک نامعلوم مقام سے فون کر کے اس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button