پاکستان

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل شروع ہو گا

iso logoامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس کل 19 اکتوبر سے لاہور میں شرو ع ہو رہا ہے جو تین دن 21 اکتوبر کی شام تک جاری رہے گا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان کے مطابق مجلس عاملہ کا اجلاس آئی ایس او کے مرکز مسلم ٹاؤن لاہور میں ہو گا جس میں ملک بھر سے اراکین عاملہ کی بھرپور تعداد شرکت کر رہی ہے۔

اجلاس عاملہ کی میزبانی آئی ایس او لاہور ڈویژن کر رہا ہے جس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اجلاس میں نئے مرکزی کابینہ کی منظوری، سالانہ پروگرام اور استحکام تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں جہاں آئی ایس او کے سابق مرکزی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہاں سینئر برادران کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور اپنے تنظیمی دور میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

عاملہ کے اس اجلاس میں جید علماء کرام کو بھی دعوت دی گئی ہے جو مختلف موضوعات پر دورس دیں گے جبکہ اجلاس کے آخری روز ایک خصوصی ’’حرمت رسول سیمینار‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں توہین آمیز خاکوں، گستاخانہ فلم اور دیگر استعماری سازشوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور استعماری سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لئے ارکان لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button