پاکستان

شہید ناصر صفوی کی والدہ صابرہ خاتون اور قوم کے لئے محسنہ کا درجہ رکھتیں ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

shaheed ali nasir safviشہید ناصر صفوی کی والدہ ماجدہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا آج صبح تقریبا گیارہ بجے نماز جنازہ مرحومہ کے آبائی علاقے بہوانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ادا کی اس دوران جنازے میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ علمائے کرام اور معززین کی بھی ایک کثیر تعداد تھی

جن میں علامہ باقر شیرازی،علامہ شفقت شیرازی اور امامیہ اسٹوڈینس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر بھی موجود تھے
نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناصر ملت نے کہا کہ مرحومہ ایک بہادر فرزند کی بہادر ماں تھی ،جو نہ صرف محسنہ ملت ہیں بلکہ صابرہ اور باہمت خاتون بھی تھیں ناصر ملت نے اشک بار آنکھوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم کی آنکھوں کے سامنے ان کے بیٹے اور بہوکو بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن اس صابرہ خاتون نے اس قربانی کو انتہائی صبر کے ساتھ گلے لگایا
انہوں نے کہا کہ ناصر صفوی ملت کے وہ عظیم سپوت تھے جس نے خوف کی فضاء کو فرصت میں بدل دیا تھا جب ہمتیں جواب دے رہی تھیں تو اس نے قوم کو ہمت دی اور آخر کار سامراجی آلہ کاروں کے ہاتھوں اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید ہوئے
انہوں نے کہا کہ مرحومہ وہ ماں ہیں جس نے ناصر صفوی جیسے عظیم فرزندوں کی تربیت کی اور پھر اپنی آنکھوں سے اسے شہید ہوتے دیکھا ہمارا سلام ہو ایسی ماؤں پر جو ثانی زہراع کے نقش قدم پر چلتیں ہیں ہمارا سلام ہو کردار علی اکبر ع پر چلنے والے ناصر صفوی پر،علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ناصر صفوی کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button