پاکستان

شیعان حیدر کرار نے علامہ راجہ ناصر کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کے روز کو یوم احتجاج کے طور پر منایا

mwm karachi protestمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملت جعفریہ نے ملک بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سا نحہ بابوسر،کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اورکراچی القدس ریلی کی بس پر دھماکے کے خلاف جمعے کو یو م احتجاج کے طور پر منایا گیا،
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہر ے کیے گئے ،اور ریلیاں نکالی گئیں،اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا ،۔ان mwm isbمظاہروں کے شرکاء سے مولانا صادق رضاتقوی ،علامہ مبشر حسین ،مولانا مرزا یوسف حسین ۔مولانا علی انور،محمد مہدی ،اصغر زیدی ،آصف صفوی ،عباس صفوی عقیل عباس نے خطاب کیا ۔
مقررین نے کہاکہ حکومت ،فوج ،اعلیٰ عدلیہ اور ایجنسیاں دہشت گردوں کے مقابلے میں بے بس ناکام دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کاذمہ دار صرف صرف امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل اور اس کے پاکستان مین موجود ایجنٹ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بدنام زمانہ دہشت گردوں کو رہا کرنے کے بعد شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ۔mwm lahourانہوں نے کہا کہا کہ القدس ریلی میں بم دھماکہ میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں ۔اگر اس حملے کے مقدمے میں امریکی قونصل جنرل کو نامزد نا کیا گیا تو ملک بھر میں حکومت ایوانوں کا گھیراوٗ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کے بابو سر سانحہ حکومت خیبر پختوخواہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے مزید کہاکہ کوئٹہ سمیت پورے ملک میں شیعوں کی نسل کشی میں جو کالعدم دہشت گرد ٹولہ ملوث ہے اسے پنجاب حکومت سمیت دیگر حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔انہون نے کہا کہ کالعدم قرار سیے جانے کے باوجود دہشت گرد کھلے عام ملک بھر مین دندناتے پھر رہے ہیں،انہون نے کہا کہ ایک طرف شیعوں کا قتل عام کیا mwm bhakarجارہا ہے اور دوسری جانب شیعوں ہی کو گرفتار کر کے اور شیعہ آبادیوں کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیاکے یہ متعصب پالیسی جارہی رہی تو اس کے خلاف مسلسل اور شدید احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کے قتل عام پر ریاستی اور سیکوریٹی کے اداروں کی چشم پوشی نے عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اور یہ احساس عوام کو کسی بھی ناخوش گوار حالات سے دوچار کراسکتا ہے
ا

متعلقہ مضامین

Back to top button