پاکستان

یوم علی(ع) پر پنجاب کے 5 شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ

tazaiyaشیعت نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے طرف سے حساس قرار دیئے گئے شہروں میں لاہور، چکوال، فیصل آباد، سرگودہا اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ان شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے حساس قرار دیے جانے والے شہروں میں لاہور، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ حساس شہروں میں پولیس کی نفری دوگنی کرنے کی ہدایت اور سیکورٹی اداروں کو مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ان شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ جب کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیس افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکورٹی میں کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button